ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور کے قریب ولّچھیل میں کار نے دی بس کو ٹکر؛ کارڈرائیور ہلاک

مینگلور کے قریب ولّچھیل میں کار نے دی بس کو ٹکر؛ کارڈرائیور ہلاک

Tue, 28 Jun 2016 16:13:17  SO Admin   S.O. News Service

مینگلور28جون (ایس او نیوز) یہاں مینگلور۔ بنگلور نیشنل ہائی وے کے ولچھیل نامی مقام پر پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی شناخت وسنت  کمار(65) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق حادثہ پیر کو اُس وقت پیش آیا جب اس کی کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر سڑک کنارے کھڑی ایک سرکاری بس سے پیچھے سے ٹکراگئی۔

بتایا گیا ہے کہ سرکاری بس مسافروں کو نیچے اُتارنے کی غرض سے سڑک کنارے کھڑی تھی کہ تیز رفتار کار نے پیچھے سے ٹکر ماردیا۔

ٹکراتنی شدید تھی کہ کارکی ڈرائیوئنگ کرنے والا وسنت کمار موقع پرہی ہلاک ہوگیا، جبکہ کارکے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اس بات کی اطلاع نہیں مل سکی کہ کار پر وہ اکیلا تھا یا کوئی اور بھی تھا۔


Share: